اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیر اعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے3ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔ مزدورطبقےکیلئے 2 سوارب کافنڈزرکھاہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسمال اورمیڈیم انڈسٹری کیلئے100ارب کا فنڈرکھاہے۔ مزدوروں کے لیے فوری 200ارب روپے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو فوری ٹٰیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے 100 ارب دیے جائیں گے۔ دالوں سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس میں کمی لارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 150 ارب روپے چار مہینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے۔ یوٹیلٹی اسٹور کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے جائیں گے۔ گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ کسانوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے اور کم سے کم دیہی علاقوں میں حالات قابو میں رہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھرمیں کرفیولگانے کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔ ہمیں کوروناسے نہیں،اس کےخوف اورغلط فیصلوں سے زیادہ نقصان ہوسکتا۔ کرفیولگانےسےملک پربہت برااثرپڑے گا کیا ہم کچی آبادیوں میں لوگوں کوراشن نہیں پہنچا سکتے۔
انہوں ںے کہا کہ کرفیوآخری سٹیج ہے اس سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کرناپڑے گا. جہاںکوورناپھیلنےکاچانس ہےہم اس علاقے کو سیل کریں گے. کوروناکےخوف میں آکر ہم نے اوورری ایکٹ کرچکےہیں.کرفیولگانےسےملک پر بہت برااثرپڑےگا جہاں کوورنا پھیلنےکاچانس ہے ہم اسی علاقے کو سیل کریں گے. وفاق سمیت تمام صوبوں کو دو ہفتو ں بعد پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت اطلاعات کو ہدایت جاری کی ہے کہ میڈیا ورکرز کے لیے بھی پیکج تیار کیا جائے۔
Load More Related Articles
-
Pakhtuns face uncertain life in Pakistan, Says Pashteen
Pashtun Tahafuz Movement (PTM) chief, Manzoor Pashteen has said in a first ever rally in S… -
RPO Malakand asked Shangla police to be vigilant against any threat
SHANGLA: Regional police officer, Malakand division, Muhammad Ali Khan asked the Shangla p… -
Man kill two wives, step son in Oghi Mansehra
A neighborhood council chair-man in Oghi Mansehra shot dead his wives and stepson this mor…
Load More By Our Correspondent
-
شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی
شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو… -
شانگلہ لاہور نالہ میں سنگدل بیٹوں نے والدین کو قتل بہن کو زخمی کردیا
شانگلہ کے علاقہ لاہور نالہ حدود تھانہ بشام میں بدھ کے روز اپنے سگے بیٹوں مسمیان جاوید احمد… -
شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔
شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…
Load More In خبرٰیں
Check Also
شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی
شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…