چترال میں مزید دو کیسس مثبت، کل تعداد بارہ

4 second read
0

چترال سے
گل حماد فاروقی
چترال میں دو مزید مریضوں کا کیس مثبت آگیا۔ کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد بارہ وہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چترال میں دو اور مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس سے چترال میں کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔
محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق محمد الیاس ولد عبد القدوس سکنہ سینگور اور محمد وزیر ولد عبد الرشید سکنہ چمرکن کے ٹیسٹ بھی مثبت آگئے جس سے چترال میں کرونا وائریس کے مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔
محمد الیاس نے پشاور جبکہ وزیر لاہور سے آیا تھا ان دونوں کو کامرس کالج کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا کل ان کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔
اسی طرح لوئیر چترال میں 8 مریض، دروش میں 1 اور بالائی چترال میں 3 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آنے سے چترال میں کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد بارہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ چترال میں کرونا وائریس نیچے اضلاع سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے پھیلتا جاتا ہے اور اکثر لوگ بغیر قرنطینہ سے سیدھا اپنے گھروں کو بھی جاتے ہیں جس سے یہ مرض مزید پھیلنے کا حطرہ ہے۔

Load More Related Articles
Load More By Gul Hamad Farooqui
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…