خبرٰیں

چترال میں مزید آٹھ مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو

چترال میں 8 اور مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔ کرونا وائریس کے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
چترال میں مزید آٹھ مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا جس تفصیلات کے مطابق سے چترال میں کرونا وائریس کے مریضوں کا تعداد 27 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے ترجمان پبلک ہیلتھ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق مسماۃ مریم مراد عمر 17 سال، آصف احمد عمر 26 سال، مسماۃ حناء عمر 23 سال، مسماۃ بی بی فاطمہ عمر 36 سال، سلطان مراد عمر 68سال، عبد الوہاب عمر 51 سال،مسماۃ ام لیلیٰ عمر 12 سال، مسماۃ بی بی نان عمر 70 سال، اعجاز الحق عمر 38 سال کے ٹیسٹ پازیٹیو آگیا جن میں کرونا وائریس کی مرض کی تصدیق ہوگئی۔ ان سب کو ہسپتال کے آئی سولیشن یونٹ منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق ان 8 بندوں کے ٹیسٹ آنے سے چترال میں کرونا وائریس کے مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی جو ایک حطرے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
ان مریضوں کا تعلق کوشت، سین لشٹ، کوغذی، ذرگراندہ چترال ٹاؤن سے ہیں یہ سب لوگ پاکستان کے محتلف شہروں سے چترال آئے تھے جن کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور کل ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ان کو آئی سولیشن یونٹ منتقل کیا گیا۔

Gul Hamad Farooqui

Gul Hamaad Farooqui is a senior journalist in Chitral district of Khyber Pakhtunkhwa, he has over 30 years experience in the field of journalism.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button