خبرٰیں

پڑوسی کی سات سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی، ملزم گرفتار

شانگلہ کے علاقہ یادگار بشام میں سات سالہ بچے کو اس کے 18 سالہ پڑوسی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شانگلہ ، ملک اعجاز نے بتایا کہ ملزم فیاض نے کمسن بچے اُن کے گھر کے سامنے سے اُٹھایا تھا اور آباسندھ کے کنارے لیکر وہی جنسی زیادتی کا نشانہ، پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی تھی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بچے کے والد نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کا سات سالہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب اس کا پڑوسی فیاض احمد اسے لالچ دے کر دریائے سندھ کے کنارے لے گیا ، جہاں اس نے اس سے جنسی طور پر استعماال کیا۔

بچے کے والد نے ابتدائی انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بتایا ہے کہ اس کے بیٹے نے روتے ہوئے اسے بتایا تھا کہ ملزم نے اسے دھمکی دی تھی کہ وہ خاموش رہے گا اور اگر اس نے کسی کو ذیادتی کے بارے میں بتایا تو وہ اسے دریا میں پھینک دے گا۔

اس کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والےبچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال (ٹی ایچ کیو) بشام لایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اس جنسی ذیادتی کی تصدیق کردی۔

پولیس نے دفعہ 306 ، 506 پی پی سی ، اور 53چائلد پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button