شانگلہ پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

4 second read
0

الپوری پولیس کی بڑی کاروائی سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کی وژن کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کے دوران علاقہ کوٹکے میں ایک کاروائی کے موقع پر دکان سے غیر قانونی اسلحہ کی کھیپ قبضے میں کر دی،دکاندار کے پاس کوئی قانونی دستاویز موجود نہیں تھا۔ قبضہ شدہ اسلحہ میں 12بندوق،03پستول اور 1600کارتوس شامل ہیں اور محمد رحمن ولد خائستہ محمد سکنہ مانئی سر کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شانگلہ پولیس کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر اور ملک دشمن عناصر کے خلاف رمضان المبارک کی مہینے میں نئے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق روزے کی حالت میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی مثبت نتائج انا بھی شروع ہوا ہے، مختلف جگہوں میں علاقہ مکینوں نے شانگلہ پولیس کی اس اقدام کو خوب سراہا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید کہا کہ شانگلہ پولیس ہمہ وقت الرٹ اور چوکس ہے الحمد اللہ شانگلہ ایک پر امن ضلع ہے یہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کی برابر ہے، لیکن شانگلہ میں امن و امان کی فضاء کو ہرگز خراب نہیں ہونے دیں گے، روزے کی حالت میں شانگلہ پولیس مسلسل پہاڑی سلسلوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر رہے ہیں تاکہ شانگلہ کی پر امن فضا ء کو خراب نہ ہو جائے۔ اس نسبت عوام سے استدعا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے اپ کے نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنا میرا منشور ہے شانگلہ میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس جوانوں کو انتہائی الرٹ اور چوکس کر دیا گیا ہے۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…