شانگلہ: پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ دوسروں پر بلا جواز تنقید کرنے کے بجائے صوبائی حکومت اپنی آٹھ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے، عمران خان اور پرویز خٹک کے شانگلہ دوروں کے موقع پر جو اعلانات ہوئے اُن اعلانات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنا چاہئے، میں کبھی صوبائی حکومت میں نہیں رہا دو دفعہ وفاقی حکومت کا حصہ رہا ہوں مگر پورے ملک، صوبے اور شانگلہ کے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،مجھے کسی کو صفائی کی ضرورت نہیں، شانگلہ میں صوبائی حکومت کی جانب سے کونسے میگا منصوبے ہوئے ہیں؟ موجودہ حکومت صرف اعلانات سے کام چلا رہی ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، گزشتہ آٹھ سالہ حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں،شانگلہ میں وزیراعلیٰ کے جلسے کیلئے چند افراد کا اکٹھا ہونا ہی ان کی کارکردگی کیلئے کافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے ذریعے ایک سوال کے جواب میں دیا جب اس حوالے سے ان سے پوچھا گیا تو انجینئرا میر مقام کا کہنا تھا شانگلہ میں تحریک انصاف کے جلسہ میں مجھ پر تنقید کے بجائے اگر حکومت کی آٹھ سالہ کارکردگی بیان کی جاتی تو زیادہ بہتر ہوتا مجھے کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں، پورے ملک، صوبے اور شانگلہ کے عوام مجھے اچھی طرح جانتے ہیں،2004سے 2007 تک وفاقی وزیر رہا اور 2014 سے 2018 تک میاں نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی مشیر رہا اور شکر الحمد للہ پورے ملک اور صوبے کے عوام میری خدمت کے گواہ ہے کسی کی تنقید سے میری عزت کم نہیں ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی صوبائی حکومت کا حصہ نہیں رہا ہوں میرا بھائی ممبر قومی اسمبلی ہے مگر حکومت نے ایک روپے کا فنڈ نہیں دیا ہے، ہر قدرتی آفت اور کشیدہ حالات میں اپنے عوام کے درمیان رہا ہوں پی ٹی آئی حکومت پہلے سے اعلان کردہ منصوبوں کے حوالے سے عوام کو رپورٹ پیش کرے بعد میں کسی پر تنقید کریں۔
-
Four SHOs reshuffled in Shangla
Station house officers (SHOs) of the different police stations in Shangla have been reshuf… -
Coalminers laid to rest in Shangla
SHANGLA: Two coalminers died due to a coalmine incident at Hangu district’s Tora Warai are…
Load More Related Articles
-
8 killed, three injured in road accident in Buner
BUNER: Including, four women, Eight persons were killed and three others injured when a pi… -
Four SHOs reshuffled in Shangla
Station house officers (SHOs) of the different police stations in Shangla have been reshuf…
Load More By Our Correspondent
-
شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی
شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو… -
شانگلہ لاہور نالہ میں سنگدل بیٹوں نے والدین کو قتل بہن کو زخمی کردیا
شانگلہ کے علاقہ لاہور نالہ حدود تھانہ بشام میں بدھ کے روز اپنے سگے بیٹوں مسمیان جاوید احمد… -
شانگلہ بیٹے نے باپ، چچا نے بھائی کا بدلہ لیتے ہوئے بھتیجے اور نوجوان طالب علم کو معمولی تنازعہ پر قتل کیا گیا ۔ پولیس۔
شانگلہ پولیس کا دو اندھے قتل کی مقدمات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ س…
Load More In خبرٰیں
Check Also
شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی
شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…