خبرٰیں

بھارت :ایئر فورس کی خاتون افسر کی عصمت دری ، افسران گرفتار

کوئمبٹور (ساوتھ ایشین وائر)
ایک خاتون افسر ساتھی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف)کے افسر کا معاملہ ایئر فورس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
انڈین ایئر فورس کی ایک خاتون افسر نے حال ہی میں اپنے ساتھی پر کوئمبٹور آئی اے ایف انسٹی ٹیوٹ میں تربیتی کورس کے دوران اس کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ اس نے اپنی پولیس شکایت میں کہا کہ اسے دو انگلیوں کے ریپ ٹیسٹ کا بھی نشانہ بنایا گیا ، جس پر سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی ہے۔
26 ستمبر کو فلائٹ لیفٹیننٹ امتیش ہرمکھ کو آل ویمن پولیس نے کوئمبٹور میں اس خاتون آئی اے ایف افسر کی شکایت پر گرفتار کیا جو کہ ریڈ فیلڈز کے ایئر فورس کالج میں زیر تربیت تھی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق خاتون افسر نے ایک آن لائن ایف آر آئی میں بتایا کہ عصمت دری کے بعد خاتون افسر کو اس کے اعلی افسران نے دھمکیاں دیں اور بلیک میل کیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارت بھر سے فضائیہ کے افسران کویمبٹور کے ایئر فورس کالج میں تربیت حاصل کر تے ہیں۔
اگست 2021 میں 30 افسران کی ایک ٹیم کالج میں تربیت کے لیے آئی۔ان میں ایک 29 سالہ خاتون افسر بھی تھی۔ 10 ستمبر کو خاتون افسر کھیلتے ہوئے گر گئی۔اس کی ٹانگ زخمی ہوگئی اور اسے چلنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ وہ درد کش ادویات لے رہی تھی۔جس کے بعد اس نے دوستوں کے ساتھ شراب بھی پی۔ شراب پینے کے بعد ، وہ متلی محسوس کرنے لگی اور بالآخر قے ہوگئی۔اس کا دوست اسے اپنے کمرے میں لے گیا۔
خاتون افسر نے دعوی کیا کہ جب وہ لاشعوری حالت میں تھی ، اس نے ملزم کو کمرے میں داخل ہوتے دیکھا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔
جب خاتون افسر نے سینئر ایئر فورس افسر کے خلاف زیادتی کی ایف آئی آردرج کروائی تو اس نے اس پر دباو ڈالا گیاکہ وہ شکایت واپس لے۔ جب متعلقہ افسر نے شکایت درج کرانے پر اصرار کیا تو تربیتی مرکز کے ڈاکٹروں نے اس سے ویڈیو ریکارڈنگ مانگی۔ اس کے بعد اس خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا۔ جس کی معلومات اعلی حکام کو دی گئی۔ تاہم انہوں نے تعاون نہیں کیا۔
متاثرہ خاتون افسر کو مسلسل دبا اور بلیک میل کا نشانہ بنایا گیا ۔ آخر کار اس نے آن لائن شکایت درج کروائی کیونکہ کسی نے اس کے ساتھ تعاون نہیں کیاجارہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button