پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز

0 second read
0

پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے، شہداء کے بچوں اور لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انکی کفالت اور مسائل کا ہر موقع پر ازالہ کریں گےڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز, تقریب سے خطاب۔ تقریب میں پولیس آفیسر فخر عالم، شہدا ئے پولیس ڈسک کی انچارج عبد الودود اور شہداء بچوں کی لواحقین کی شرکت،بچوں میں سکالر شپ کی چیکس اورتحائف تقسیم کئے گئے شہداء کی بلندی درجات اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی گئی۔ شانگلہ ڈی پی او آفس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران ضلعی پولیس سر براہ ملک اعجازنے ورثائے شہداء کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کی اور لواحقین کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے فوری حل کے حوالے سے موقع پر احکامات صادر کئے۔ ڈی پی او ملک اعجاز نے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء اور بچوں کے مسائل کے مستقل حل کے لئے ڈی پی او آفس میں قائم شہداء سیل کے متعلقہ پولیس حکام کو انکے ساتھ مربوط تعاون بڑھانے اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خصوصی سرکلر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سر براہ ملک اعجازنے ملک و قوم اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی بیش بہا قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے مادر وطن کی بقاء و سلامتی کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرکے قربانی کی لازاوال داستان رقم کر دی ہے۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور بارگاہ الہیٰ میں باربار شہادت کی آرزو کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہو تی ہے اور زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہید کی قربانیوں کا ازالہ تو ممکن نہیں مگر پھر بھی شہدائے پولیس کے خاندانوں کی مکمل کفالت اور ہر ممکن مدد، و تعاون کے حوالے سے وضع کردہ پالیسی پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں اور لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکے مسائل و تکالیف کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں قائم شہدائے پولیس سیل، سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کے زریعے بھی ورثائے شہداء کے مسائل معلوم کرکے انکے مسائل انکی دہلیز پر بلا کسی تاخیر حل کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز شہدا پولیس کے بچوں میں گھل مل گئے۔ تقریب کے آخر میں شہدائے پولیس کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی و خوحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی اور شہداء کے بچوں کو ایسے محبت دے دی جس طرح اپنی بچوں کو پیار محبت دیتے ہیں۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In اردو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…