Home اردو خبرٰیں دیگر اضلاع سے گلگت میں داخلے پر مکمل پابندی عائد

دیگر اضلاع سے گلگت میں داخلے پر مکمل پابندی عائد

0 second read
0
0
155

گلگت۔ صوبائی حکومت کے ہدایات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے دیگر اضلاع سے آنے والے افراد کو ضلع گلگت کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے کہا ہے کہ عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور محکمہ صحت کے جانب سے جاری کروہ ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس عالمی وباء سے خود کو بھی بچا سکیں اور دوسروں کو بھی محفورکھ سکیں اور اگر کسی کو بھی ایمر جنسی ہونے کی صور ت میں ڈی سی آفس سے پاس حاصل کر کے سفر کریں گے حالیہ دنوں میں مختلف ا ضلاع سے آنے والے افراد کی وجہ سے گلگت شہر میں کرونا وباء پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے ضلع گلگت کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ہم سب ملکر کرونا جیسی وباء کو پھیلنے سے بچانا ہے اور وطن عزیز مملکت خداداد پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ٹرک ڈرائیور کی حوالات میں مبینہ تشدد سے موت؛ایس ایچ او سمیت عملہ معطل