رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان،مال، عزت اور ابرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وژن اور رمضان المبارک کے مہینے کیلئے جاری کردہ جامع پلان کے تحت زیر نگرانی سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی اور دیگر نفری پولیس نے تیراج کنڈاوں اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی۔ اپریشن میں بی ڈی ایس جوانوں، ڈی ایس بی،ایلیٹ اور ریگولر فورس شامل تھے۔ ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی خان اور دیگر نفری پولیس نے ڈی پی او شانگلہ کی وژن پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے دور دراز علاقوں تیراج کھنڈاوں،تیتوالان،گلابنڈسر،بادوسر،جھنگڑئی کھنڈاوں گڑاکاجن کی باونڈریاں دوسرے اضلاع سے پیوست ہے میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی گئی۔ اپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی اور دیگر نفری پولیس نے تیراج کھنڈاوں،گلابنڈسر،بادوسر،جھنگڑئی کھنڈاوں گڑاکے پہاڑی علاقوں میں غاروں اور دیگر جگہوں کو بھی چیک کئے مگر کہیں سے بھی کوئی مشکوک شخص نظر نہیں ایا اور نہ ہی کوئی مشکوک سرگرمی رپورٹ ہوئی.ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی نے علاقہ معززین کیساتھ بھی تفصیلاً میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران علاقہ معززین نے شانگلہ پولیس کی کارکردگی اور رمضان المبارک میں پہاڑی علاقوں میں سر چ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی جای اس اقدام کو سراہااور کہا کہ انشاء اللہ ہم شانگلہ پولیس کیساتھ دیں گے۔ ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی نے مختلف علاقے کے لوگوں کو اپنے اور تھانے کے نمبرات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی مشکوک شخص نظر اجائے تو فی الفور تھانے کے نمبر یا میرے نمبر پر رابطہ کرکے اپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
-
Underrepresentation of marginalised groups in politics highlighted
Islamabad: Speakers at a national conference have called for greater political empowerment… -
PTA update on curbing unlawful online content
PTA would like to update about its efforts on curbing unlawful online content; so far PTA …
Load More Related Articles
-
Underrepresentation of marginalised groups in politics highlighted
Islamabad: Speakers at a national conference have called for greater political empowerment… -
PTA update on curbing unlawful online content
PTA would like to update about its efforts on curbing unlawful online content; so far PTA …
Load More By Our Correspondent
-
شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد… -
خصوصی بچوں کیلئے بنوں میں خصوصی سکول
تحریر: مہرین خالد ضلع بنوں میں خصوصی بچوں کا واحد سرکاری اسکول جو خصوصی بچوں کو نئی زندگی …
Load More In اردو
Check Also
شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد…