شوکت یوسفزئی کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

8 second read
0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو ایک مرتبہ پھر اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک لیا گیا وہ ترکش ائیرلائن کی پرواز پر اسلام اباد سے براستہ ترکی یو کے مانچسٹر جا رہے تھے کہ اسلام اباد ایئرپورٹ پر ایف ائی اے نے انہیں روک لیا اور انہیں بتایا گیا کہ نہ صرف یہ کہ اپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے پہلے آرڈر میں آپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیاگیا ہے، دوسرے آرڈر میں آپ کی گرفتاری کا بھی ارڈر موجود ہے۔ تاہم بعد ازاں انہیں اف لوڈ کر کے واپس کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کو ترکش ائیرلائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیا تھا۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جارہے تھے۔ان کے خلاف شانگلہ کے کروڑا تھانہ میں جنوری میں عمرہ پر جانے سے روکنے کے لیے ایک بے بنیاد اور بوگس ایف ائی ار کی گئی تھی تاہم بعد ازاں عدالت نے ضمانت بھی دے دی تھی تاہم وفاقی حکومت نے ابھی تک ان کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا جس کی وجہ سے ان کو اسلام اباد ایئرپورٹ پر روک کر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک بٹھانے کے بعد آف لوڈ کرکے واپس کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے: PNCA organizes Modern Calligraphy Workshop

Load More Related Articles
Load More By Editor
Load More In اردو

Leave a Reply

Check Also

خصوصی بچوں کیلئے بنوں میں خصوصی سکول

تحریر: مہرین خالد ضلع بنوں میں خصوصی بچوں کا واحد سرکاری اسکول جو خصوصی بچوں کو نئی زندگی …