اردوخبرٰیں

اوورسیز پشتونوں کو درپیش مشکلات، اے این پی نے تحریک التوا جمع کرادی

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان نے اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص پشتونوں کے ساتھ ناروا سلوک، باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ کی بندش اور سہولیات کے فقدان بارے تحریک التوا جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ باہر ممالک میں مقیم پشتون پاکستان کی بہتر معیشت، خوشحالی کی خاطر مزدوری کررہے ہیں، مرکزی حکومت سہولیات کی بجائے ان سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔ باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ کو بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے زندہ لوگ تو درکنار میتیں بھی دوسرے ائرپورٹس پر لائی جارہی ہیں اور وہاں سے خیبرپختونخوا لائے جارہے ہیں۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ یہی اوورسیز پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے ملک کیلئے زرمبادلہ کمارہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے سخت حالات میں یہ بدلہ دیا جارہا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ کو فور ی طور پر کھول دیا جائے اور اوورسیز پشتونوں کی مزید تذلیل بند کی جائے۔

بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے نادرا سے منسوب اعلامیہ فیک ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button