پولیو ٹیموں کیلئے خصوصی سیکورٹی انتظامات ہونگے۔ ڈی پی او

5 second read
0

شانگلہ:17فروری کو ہونے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کو مزید سخت کرنے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے باقاعدہ سیکورٹی پلان جاری کر دیا، پولیو مہم کے دوران کل 859ٹیمیں حصہ لیں گے سب ڈویژنل پولیس آفیسران،ایس ایچ اوز صاحبان اور حساس اداروں کی باہمی مشاورت سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے 32علاقوں کو انتہائی حساس، 340حساس جبکہ487نارمل قرار دے دیا۔ انتہائی حساس علاقوں میں ایک پولیو ٹیم کیساتھ تین پولیس جوانان ڈیوٹی پر موجود ہونگے جبکہ 340حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ 2/2پولیس جوانان تعینات ہونگے اسی طرح نارمل 487علاقوں میں پولیو ٹیموں کیساتھ 1/1 پولیس جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ ضلعی کے داخلی اور خارجی راستوں پر مزید نفری تعینات کر دی گئی۔ ہر تھانے کے حدود میں دو، دو موبائل مسلسل پٹرولنگ کریں گے اور ساتھ ہی ناکہ بندیاں بھی ہو گی۔انتہائی حساس اور دیگر حساس علاقوں کی روڈز قبل از وقت بی ڈی ایس سکوڈ کلئیر کریں گے۔ انے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستاب وسائل بروئے کار لائی جائیگی کوئی بھی پولیس جوان پولیو ڈیوٹی سے غیر حاضر نہیں ہونا چایئے اور نہ ہی بغیر سیکورٹی پولیو ٹیم علاقہ کو جائے گی، جاتے وقت پولیس جوانوں کیساتھ اسلحہ ہو گا اور انتہائی الرٹ پوزیشن اور ہوشیاری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے میں خود بھی ا ن روڈ رہوں گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کا اپنے دفتر میں پولیس آفیسران کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے میٹنگ کے دوران خطاب۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسرپورن زیراب گل، تمام ایس ایچ اوز اور بی ایچ اوز انچارجان، انچارج ڈی ایس بی اور دیگر متعلقہ پولیس آفیسران شامل تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کہا کہ اسی قت تک ایس ڈی پی اوز صاحبان، ایس ایچ اوز صاحبان اور میں خود ان روڈ ہو گا جب تک پولیو کی ٹیمیں واپس نہ پہنچی ہوں ان کی حفاظت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، لیکن تمام پولیس جوانوں کیساتھ جیکٹ ہلمٹ اور بڑا ہتھیار لازمی ہو گا۔ علاوہ ازیں پولیو مہم کے دوران94PQR بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ شانگلہ ایک پر امن ضلع ہے لیکن یہاں پر امن و امان کی فضاء کو برقرا ر رکھنے کیلئے گشت کی نظام کو مزید بہت کرنا چایئے، انہوں نے پولیس آفیسران پر زور دیا کہ کوتاہی ہر گز قابل قبول نہیں انتہائی دلیری، جانفشانی اور لگن کیساتھ اپنی فرائض منصبی سر انجام دیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کہا کہ تمام جوانوں کو ڈیوٹی پر روانگی سے قبل انہیں موجودہ حالات کے نسبت بریفنگ دے اور انہیں ہدایت کریں کہ ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پر عملدرامد کرتے ہوئے ہوٹلوں، سرائے، کرایہ داروں اور دیگر پوئنٹسوں کی چیکنگ انتہائی ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ایس ایچ او ز صاحبان کو سختی سے ہدایت جاری کردی کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس جوانوں کی موبائل نمبرات کی فہرستیں تیار کرناتاکہ بوقت ضرورت کام اسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کیساتھ اسلحہ کندھوں پر لٹکا ہوا نظر نہیں انا چایئے بلکہ بڑے سلینگ کے زریعے یا ہاتھ میں ہونا چایئے۔ جب تک پولیس ایکٹیو ہو گا اسی وقت تک کوئی بھی جرائم پیشہ عناصر جرم نہیں کر سکتے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مارتونگ پولیس کانسٹیبل محمد علی قتل کیس کو جلد از جلد ٹریس کرنے کی نسبت بھی بھی سختی سے ہدایت جاری کر دی۔

Load More Related Articles
Load More By Our Correspondent
Load More In خبرٰیں

Leave a Reply

Check Also

شانگلہ پورن میں پک اپ کھائی میں گرگئی، ایک ہی گھر کے دو خواتین جاں بحق چار افراد زخمی

شانگلہ کے علاقہ بر پورن میں پک اپ گاڑی کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو…